Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / تیل کی قیمت میں اضافہ سے ہندوستان کا بجٹ متاثر ہونے کا اندیشہ

تیل کی قیمت میں اضافہ سے ہندوستان کا بجٹ متاثر ہونے کا اندیشہ

نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو اندیشہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوکر وہ 120 امریکی ڈالر فی بیارل ہوجائیں گی اور یہ قیمت کئی ماہ تک برقرار رہے گی کیونکہ عراق میں جنگ جاری ہے۔ تیل کی قیمت میں اِس اضافہ کے نتیجہ میں ہندوستان کے بجٹ پر بھی کم از کم 20 ہزار کروڑ روپئے کا بوجھ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ عراق میں بے چینی کے آغاز کے بعد سنسیکس میں 275 پوائنٹس کی گراوٹ پہلے ہی گزشتہ ہفتہ آچکی ہے۔

عراق بحران سے تیل کی سربراہی متاثر نہیں ہوگی
نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام)عراق میں بڑھتے بحران کے پیش نظر حکومت نے آج واضح کیا کہ ہندوستان میں تیل کی سربراہی متاثر نہیں ہوگی۔ عراق ، ہندوستان کو تیل سربراہ کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندرا پردھان نے ملک میں پٹرولیم اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عراق کی خانہ جنگی کے باوجود تیل کی سربراہی متاثر نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT