Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / تیمور نگر میں عمارت منہدم ، دو افراد کی حالت نازک

تیمور نگر میں عمارت منہدم ، دو افراد کی حالت نازک

نئی دہلی24نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت دہلی کے تیمور نگر میں آج صبح ایک دو منزلہ عمارت گر گئی جس میں دب جانے والے دو لوگوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ تیمور نگر میں گرو دوارے کے پاس صبح تقریباً 9 بجے ایک دو منزلہ پرانی عمارت گر گئی۔ اس سانحے میں عمارت کے ملبے میں دب جانے والے دو لوگوں کو نکال لیا گیا ہے ۔انہیں ایمس کے ٹروما سنٹر میں داخل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT