Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تیندوں کی موجودگی سے ہلچل

تیندوں کی موجودگی سے ہلچل

حیدرآباد 9 دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے کیلاش گری میں دو تیندوں کی موجودگی سے ہلچل مچ گئی۔کیلاش گری کے میوزیم کے قریب سیکوریٹی گارڈ نے ان تیندوں کو دیکھ کر پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسروں کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسر چوکس ہوگئے ۔محکمہ جنگلات کے افسروں کو وہاں تیندوں کے پیروں کے نشان ملے جس کی بنیاد پر ان کو پکڑنے کی کوشش شروع کردی گئی۔ اس علاقہ سے سیاحوں کو خالی کروادیا گیا۔ پولیس نے عوام کومشورہ دیا کہ وہ چوکس رہے ۔

TOPPOPULARRECENT