Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / تینوں الیکشن کمشنروں کی تنخواہ دوگنی

تینوں الیکشن کمشنروں کی تنخواہ دوگنی

نئی دہلی ۔ 14 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں کے بعد تینوں الیکشن کمشنروں کی تنخواہ دوگنی کردی گئی ہے ۔ تینوں کمشنرس میں چیف الیکشن کمشنر بھی شامل ہے جنھیں سپریم کورٹ کے جج کے مساوی تنخواہ حاصل ہوگی ۔ اُن کی شرائط خدمات کے بارے میں سرکاری قواعد کے مطابق حکومت نے اُن کی تنخواہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں کی تنخواہ کے مساوی 25 جنوری سے کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس کی منظوری دیدی ہے ۔ اب تینوں کمشنر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں کے مساوی ڈھائی لاکھ روپئے تنخواہ حاصل کریں گے ۔ اُن کی موجودہ تنخواہ 90,000 روپئے ہے ۔اس طرح اُن کی تنخواہ دوگنی سے بھی زائد ہوجائیگی۔

دریاؤں کو مربوط کرنے کے پراجکٹ کے مسائل کی عنقریب یکسوئی
نئی دہلی ۔ 14 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش حکومت نے کن بتوا دریا سے مربوط پراجکٹ کے بارے میں جو مسائل اُٹھائے ہیں اُن کی یکسوئی آئندہ تین دن کے اندر کردی جائے گی ، اس طرح مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان اس پراجکٹ پر عمل آوری کی راہ ہموار ہوجائے گی ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ یہ پرعزم پراجکٹ تقریباً تمام بڑی منظوریاں حاصل کرچکا ہے جس کو گزشتہ سال رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جب مدھیہ پردیش نے جو استفادہ کنندہ ریاستوں میں سے ایک ہے اس پر اعتراض کیا تھا ۔ اُس نے انتباہ دیا تھا کہ پراجکٹ کے پہلے مرحلے کی عمل آوری کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT