Tuesday , December 11 2018

تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ بیماری و تنہائی سے تنگ آکر مالی پریشانیوں و دیگر مسائل کے سبب خودکشی کے واقعات پیش آئے ۔ جنگامول پولیس کے مطابق 55 سالہ لنگایا جو پیشہ سے کسان تھا منچانا پلی ضلع رنگاریڈی میں رہتا تھا ۔ وہ کئی دنوں سے درد شکم سے پریشان تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 3 اگست کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 21 سالہ جے رام جو کار ڈرائیور تھا ۔ ترملگیری کمیلے میں رہتا تھا ۔ اس نے تنہائی کے عالم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 45 سالہ لکشمن جو راجیہ کالونی میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی ملازم تھا کل وہ بے ہوشی کے عالم میں پایا گیا ۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے خودکشی کرلی ہوگی اور مقدمات درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

TOPPOPULARRECENT