Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / تین برطانوی بہنیں اپنے بچوں کے ساتھ شام روانہ

تین برطانوی بہنیں اپنے بچوں کے ساتھ شام روانہ

لندن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین پاکستانی نژاد برطانوی بہنوں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ انہوں نے اپنے 9 بچوں کے ساتھ شام کا سفر کرتے ہوئے خطرناک دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت اختیار کی اور یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب وہ سعودی عرب سے عمرہ کے بعد واپس ہورہی تھیں۔ 30 سالہ خدیجہ، 34 سالہ صغریٰ اور 33 سالہ زہرہ داؤد کے بارے میں یہ کہا جارہا ہی

لندن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین پاکستانی نژاد برطانوی بہنوں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ انہوں نے اپنے 9 بچوں کے ساتھ شام کا سفر کرتے ہوئے خطرناک دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت اختیار کی اور یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب وہ سعودی عرب سے عمرہ کے بعد واپس ہورہی تھیں۔ 30 سالہ خدیجہ، 34 سالہ صغریٰ اور 33 سالہ زہرہ داؤد کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ ایک ایسے پاکستانی خاندان کے ارکان ہیں، جو بریڈ فورڈ میں سکونت پذیر ہے جو جنوبی انگلینڈ کا ایک مستقر ہے، تینوں بہنوں نے اپنے بچوں کے ساتھ اب تک اپنے دیگر ارکان خاندان سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا ہے جبکہ پروگرام کے مطابق انہیں 11 جون کو برطانیہ واپس ہونا تھا لیکن یہ کہا جارہا ہیکہ 9 جون کو انہوں نے مدینہ منورہ سے لندن کی فلائیٹ پکڑنے کی بجائے استنبول کی فلائیٹ پکڑی جو شام میں داخل ہونے کا آسان ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT