Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / تین خواتین کی خودکشی

تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز)چکڑ پلی، کوکٹ پلی اور شاہ آباد کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں تین خواتین نے حودکشی کرلی جنہیں شوہر کی ہراسانیوں کا سامنا تھا۔ جن میں ایک دوماہ کی دلہن ہے۔ چکڑ پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ اشرف بیگم جو رسالہ خورشید جاہی کے ساکن محمد جلال الدین کی بیوی تھی کو مبینہ زائد جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا یہ بات چ

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز)چکڑ پلی، کوکٹ پلی اور شاہ آباد کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں تین خواتین نے حودکشی کرلی جنہیں شوہر کی ہراسانیوں کا سامنا تھا۔ جن میں ایک دوماہ کی دلہن ہے۔ چکڑ پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ اشرف بیگم جو رسالہ خورشید جاہی کے ساکن محمد جلال الدین کی بیوی تھی کو مبینہ زائد جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا یہ بات چکڑ پلی پولیس ذرائع نے بتائی۔ کل اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔

کوکٹ پلی پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ دپیکا جو وینکٹ راو نگر کے ساکن جگن موہن کمار کی بیوی تھی اس نے کل رات پھانسی لیکر خودی کرلی۔ خاتون کو ہراسانیکا سامنا تھا۔ جس کی شادی 9 جنوری سال 2014 میں ہوئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ رجنی جو کیسارم شاہ آباد کے ساکن راجندر ریڈی کی بیوی تھی اس خاتون نے 24 فروری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودسوزی کرلی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں و دوران علاج کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رجنی شوہر کی ہراسانیوں سے پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT