Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / تین خواتین کی خودکشی

تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میڑچل اور نریڈمیڈ کے حدود میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یدو مختلف واقعات میڑچل پولیس حدود میں اور نریڈمیڈ میں حدود میں ایک واقعہ پیش آیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 26 سالہ اندراماں جو ایلم پیٹ علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے درد شکم سے دلبرداشتہ ہوکر 15 ستمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ میڑچل پولیس نے بتایا کہ ایک 17 سالہ لڑکی روہنی جو پیشہ سے ٹیلر تھی کندہ بستی میڑچل کے ساکن راجو کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 15 سالہ پرولیکا جو 10 ویں جماعت کی طالبہ تھی دین دیال نگر کے ساکن رامچندر مورتی کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس لڑکی نے درد شکم سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT