Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / تین دہشت گردی مقدمات کی این آئی اے کو منتقلی کا امکان

تین دہشت گردی مقدمات کی این آئی اے کو منتقلی کا امکان

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ تین دہشت گردی مقدمات کو حوالہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جہاں ممنوعہ تنظیم سیمی کے ارکان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ قومی تحقیقاتی محکمہ کے بیان کے بموجب 31 مارچ کو پٹنہ کے ایک مکان میں مشتبہ گرد بم سازی کررہے تھے جبکہ6 ڈسمبر 2014ء کو یہاں دھماکہ ہوا تھا۔ وی ایچ پی کا ایک کارکن اتراکھنڈ کے ایک علاقہ روڑکری میں بم بناتے ہوئے دھماکہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ 10 جولائی 2014ء کو دکدوش سیٹھ حلوائی گنپتی مندر کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 5 افراد بشمول ملازمین پولیس زخمی ہوئے تھے۔ امکان ہیکہ یہ تینوں مقدمات این آئی اے کے سپرد کئے جائے جائیں۔ ذرائع کے بموجب ٹیم کے 5 رکنی گروپ کے تین ارکان جو مدھیہ پردیش کی جیل سے فرار ہوگئے تھے، چینائی ریلوے اسٹیشن پر گرفتار ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT