تین زیر قید سعودی شہریوں کو نوبل نعامات

ریاض۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے تین زیرحراست سعودی شہریوں کوان کی غیرموجودگی میں ’متبادل نوبل انعام‘ دیا گیا ہے۔ رائٹ لائیولی ہْڈ فاؤنڈیشن کی یہ تقریب سویڈن میں منعقد ہوئی، جس میں عبداللہ الحامد، محمد فہد القحطانی اور ولید ابوالخیر کو ملک میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کیلئے کام کرنے پر یہ انعام دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان تینوں افراد کو سعودی عرب نے طویل قید کی سزائیں سنا رکھی ہیں۔ فاؤنڈیشن نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لیے آواز اٹھانے والے افراد کو دھمکانے اور قتل کرنے کا سلسلہ روکے۔

TOPPOPULARRECENT