Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / تین سال سے مفرور ڈاکٹر گرفتار

تین سال سے مفرور ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گچی باولی پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا جو گذشتہ 3 سال سے مفرور تھا ۔ پولیس کو اس 45 سالہ ڈاکٹر جی جانسن دیوا مہاراج کی شدت سے تلاش تھی جس نے اپنی ضعیف والدہ اور ذہنی معذور بھائی کو دھوکہ دے کر ان کی جائیداد کو ہڑپ لیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 75 سالہ خاتون سورنا سوشیلہ نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کے فرزند نے گچی باولی میں واقع اس کے پلاٹ کو فروخت کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جانسن نے اپنے ڈرائیور کی مدد سے ایک ضعیف خاتون کو اپنی والدہ کے طور پر پیش کیا جو اس کی حقیقی والدہ نہیں تھی اور اس کی مدد سے فرضی دستاویزات اور جی پی اے کے ذریعہ جائیداد اپنے نام کروالی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ پلاٹ اس کی والدہ نے اپنے وظیفہ کی رقم سے لیا تھا ۔ جب کہ والدہ اور معذور بھائی کو چھوڑ کر گرفتار ڈاکٹر 14 سال سے علحدہ رہتا تھا ۔ پولیس گچی باولی مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT