Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / تین سال میں 2.46 کروڑ اقلیتی طلبا کو اسکالرشپس کی اجرائی : مرکز

تین سال میں 2.46 کروڑ اقلیتی طلبا کو اسکالرشپس کی اجرائی : مرکز

نئی دہلی 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے 2012-13 سے 2014-15 کے درمیان اقلیتی برادریوں سے تعل رکھنے والے 2.46 لاکھ طلبا کو اسکالرشپ فراہم کی ہے ۔ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے جاری کردہ ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی ۔ حکومت کی جانب سے اسکیم سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں جن کے مطابق پری میٹرک اسکالرشپ سے 2,17,27,767 طلبا کو فائدہ ہوا جبکہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ سے 25,51,730 طلبا نے فائدہ اٹھایا ۔ اسی طرح میرٹ کم مینس اسکالرشپ سے 3,07,295 طلبا کو فائدہ ہوا ۔ مولانا آزاد نیشنل اسکالرشپ برائے میرٹ گرلز پروگرام سے 1,05,741 طالبات نے استفادہ کیا ہے ۔ ان دو معیادوں کے دوران حکومت نے اسکالرشپس کیلئے 5,172.2 کروڑ روپئے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ ڈاٹا کے مطابق حکومت نے سیکھو اور کماؤ اسکیم کے تحت 27,069 نوجوانوں کو جن کا اقلیتی برادریوں سے تعلق تھا تربیت دی اور انہیں روزگار حاصل کرنے میں مدد کی ۔ حکومت نے ہر اسکیم کیلئے 61,864 ٹرینیوں کو مختص کیا تھا جبکہ اس نے 38,685 امیدواروں کو تربیت فراہم کی ۔ اس پروگرام پر حکومت نے 97.55 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ ڈاٹا کے مطابق 2012-13 اور 2015-16 کے تحت ( جاریہ سال اکٹوبر تک ) نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فینانس کارپوریشن سے 3,22,449 ارکان میں 1,348.86 کروڑ روپئے کے قرضہ جات رعایتی شرح سود پر جاری کئے ہیں۔ قبل ازیں دن میں وزیر اقلیتی امور مختار نقوی نے راجیہ سبھا کو بتایا تھا کہ حکومت نے اسکیمات کے فوائد طلبا و طالبات تک پہونچانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا اسکیمات سے فائدہ حاصل کرنے آن لائین درخواستیں دائر کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT