Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / تین طلاق بل کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کانگریس کی نوٹس

تین طلاق بل کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کانگریس کی نوٹس

نئی دہلی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے تین طلاق بل کو جسے لوک سبھا کی منظوری ملی لیکن راجیہ سبھا میں متحدہ اپوزیشن کی مخالفت کے سبب پیش نہیں کیا جاسکا، پارلیمان کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کیلئے راجیہ سبھا کے صدرنشین کو نوٹس دی ہے۔ چیئرمین راجیہ سبھا کو کانگریس کی طرف سے آنند شرما کی نوٹس مورخہ 3 جنوری قاعدہ 70(2)(a) کے تحت دی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم خواتین (تحفظ حقوق برائے شادی) بل 2017ء میں ترمیم کیلئے ایوان بالا میں تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایوان خواتین کو بااختیار بنانے اور حقوق نسواں کا پابند عہد ہے، اس لئے یہ بل کو پارلیمانی تنقیح اور خواتین کے مفادات و بہبود کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے منتخب کمیٹی سے رجوع کرنے کا ارادہ ہے، جو متعدد پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT