Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / تین طلاق مسئلہ سے فائدہ اٹھانے کانگریس قاصر: منیش

تین طلاق مسئلہ سے فائدہ اٹھانے کانگریس قاصر: منیش

نئی دہلی، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین طلاق کے معاملے پر تاریخی فیصلے کا کانگریس پورا فائدہ اٹھا سکتی تھی لیکن وہ اس کیلئے مناسب حکمت عملی نہیں بنا سکی۔مسٹر تیواری نے خبر رساں ایجنسی یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے اور یہ کانگریس کیلئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا اچھا موقع ہوسکتا تھا لیکن پارٹی اس موقع پر فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی پوری طاقت کے ساتھ اس کا فائدہ لینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت مسلم خواتین کی حالت زار پر واقعی فکرمند ہے تو اسے ان کے فائدے کیلئے قانون بنانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ بہت اچھا اور بالکل درست ہے ۔ ملک کے شہریوں کی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ اس کے معنی سمجھتے ہیں اور وہ عدالت کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا شمار سیکولر پارٹیوں میں نہیں ہوتا اور وہ خواتین مخالف بھی ہے ۔ یہ فیصلہ ایک خاص برادری سے وابستہ ہونے کے باوجود بی جے پی اس کا فائدہ لینے میں مصروف رہی۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر پارٹی ہونے کے ناطے کانگریس بہ آسانی اس کا سیاسی فائدہ لے سکتی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT