Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / تین طلاق پر آرڈیننس لانے کا ارادہ نہیں : مختارعباس نقوی

تین طلاق پر آرڈیننس لانے کا ارادہ نہیں : مختارعباس نقوی

نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراقلیتی امور مختارعباس نقوی نے کہا کہ تین طلاق پر ان کی حکومت کی جانب سے آرڈیننس لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں لوک سبھا کے اندر تین طلاق بل منظور کیا گیا لیکن راجیہ سبھا میں یہ بل منظور نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بل کو بجٹ سیشن میں منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔ اس سوال پر کہ آیا حکومت تین طلاق پر آرڈیننس لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ فی الحال حکومت کا اس طرح کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حکومت چاہتی ہیکہ تین طلاق بل پر پارلیمنٹ میں غوروخوض کیا جائے اس کے بعد ہی اسے نافذ کیا جائے۔ تین طلاق بل کے مسئلہ پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT