Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا جائے ‘ انیل وج

تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا جائے ‘ انیل وج

امبالہ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ کے وزیر انیل وج نے آج کہا کہ جس طرح بیشتر اسلامی ممالک میں کیا گیا ہے اسی طرح ہندوستان میں بھی تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تین طلا ق کے مسئلہ پر اقلیتی برداری کی خواتین ہی آواز اٹھا رہی ہیں۔ ہریانہ کے وزیر صحت نے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلم خواتین کے حقوق کی تائید کرتی ہے ۔ وج نے کہا کہ شخصی طور پر ان کی رائے یہ ہے کہ تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیدیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر مسلم ممالک نے اس کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے اور ہندوستان میں بھی مسلم خواتین اس کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس دوران عام آدمی پارٹی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کے قائدین کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی اب عوام میں اپنا مقام کھو چکی ہے ۔ اروند کجریوال کو بھی اس معاملہ میں بے نقاب کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT