Saturday , December 15 2018

تین عسکریت پسند اور فوجی جموں و کشمیر میں ہلاک

سرینگر ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین عسکریت پسند بشمول دولت اسلامیہ کا ایک عہدیدار اور ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ دو فوجی دو علحدہ علحدہ انکاؤنٹرس میں جموں و کشمیر کے اضلاع کلگام اور پلوامہ میں زخمی ہوئے۔ پولیس کے بموجب کلگام انکاؤنٹر میں لشکرطیبہ کے دو عسکریت پسند اور ضلع پلوامہ میں ایک دولت اسلامیہ سے ملحق تنظیم کا عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ فوج نے ایک محاصرہ اور تلاشی مہم ضلع کلگام جنوبی کشمیر میں نصف شب کے قریب شروع کی تھی۔ عہدیدار کے بموجب تلاشی مہم جاری تھی جبکہ عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں یہ ہلاکتیں واقع ہوئیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے۔ پلوامہ میں ہلاک ہونے والا عسکریت پسند ڈار جس کا تعلق انصار غزوۃ الہند سے تھا۔ 2015ء سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسند واقعات میں ملوث تھا۔

TOPPOPULARRECENT