Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / تین قیدیوں کی جیل میں سیلفی فیس بک پر اپ لوڈ

تین قیدیوں کی جیل میں سیلفی فیس بک پر اپ لوڈ

مظگرنگر 11 مارچ ( پی ٹی آئی ) مظفر نگر ضلع سنٹرل جیل میں تین زیر دریافت قیدیوں نے ایک سیلفی لیتے ہوئے اسے سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر اپ لوڈ کردیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کہ سیلفی لینے اسمارٹ فون کا استعمال کیا گیا اور فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا نوٹ لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ تین زیر دریافت قیدیوں پر قتل اور اقدام قتل کے مقدمات ہیں۔ چند دن قبل یہاں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک وکیل جیل میں اپنے موکل تک موبائیل فون لے گیا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT