تین لاپتہ یہودیوں کی تلاش، مزید زائد از 40 فلسیطنی گرفتار

یروشلم 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 40 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج گزشتہ جمعرات سے لاپتہ تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہے، جن میں سے ایک امریکی شہریت کا حامل بھی ہے۔ منگل کے روز یہ گرفتاریاں مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں عمل میں آئیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے ان نوجوانوں کی گمشدگی کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی۔ اپنی سکیورٹی کابینہ سے خطاب میں نیتن یاہو نے نوجوانوں کی گمشدگی پر کمزور عالمی ردعمل پر افسوس کا اظہار کیا۔

حالیہ حملہ الشباب نے نہیں کیا ، صدر کینیا کا بیان
ابوجا 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے صدر اْوہْورْو کنیاٹا کے بقول دو روز قبل کے دہشت گردانہ حملے میں دہشت گرد تنظیم الشباب نہیں بلکہ مقامی سیاسی نٹ ورک ملوث ہیں۔ کنیاٹا نے کہا کہ اس واقعے کے درپردہ جرائم پیشہ اور موقع پرست عناصر تھے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسے کیا شواہد ملے ہیں، جن کی بنا پر انہوں نے یہ بات کہی۔ دو روز قبل کے واقعے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ کینیا کے ایک علاقے میں اتوار کو دہشت گردانہ واقعے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری صومالی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT