Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / تین ماہ تنخواہ نہ ملے تو بغیر اجازت کفیل بدل لو

تین ماہ تنخواہ نہ ملے تو بغیر اجازت کفیل بدل لو

ریاض ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں تین ماہ تک تنخواہ ادا نہ کرنے والے کمپنی کے ملازمین اب اپنے کفیل کی اجازت کے بغیر کسی دوسری کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ وزارت لیبر نے یہ اختیار مملکت میں رجسٹر سرکاری و خانگی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کو تحفظ دینے کی خاطر شروع کئے جانے والے ایک حالیہ منصوبے میں دیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے 100 یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والی 3595 خانگی کمپنیوں کے ہزاروں ورکرز کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ سعودی وزارت میں معائنہ اور حالات کار کی بہتری کے انڈر سکریٹری عبداللہ ابو ثنین نے بتایا ہے کہ وزارت لیبر تمام خانگی اداروں میں ایک ایسا پروگرام متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت ان کمپنیوں کے ملازمین کو ہر تنخواہ وقت پر ملا کرے گی۔ اس سکیم کے نتیجہ میں ملازمین اور کمپنیوں کے درمیان موجود کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ اگر کوئی کمپنی اس قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوئی پائی گئی تو اسے 3000 سعودی ریال جرمانہ ہو گا ۔

TOPPOPULARRECENT