Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / تین ماہ کے دولہے کی مشتبہ موت

تین ماہ کے دولہے کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ میں 3 ماہ کے دولہے کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس وقت مکان میں متوفی اور اس کی بیوی موجود تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ سی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ایس پی آر کالونی الماس گوڑہ میں رہتا تھا۔ اس نے 3 ماہ قبل مدراس میں ایک لڑکی سے شادی کی تھی اور دیڑھ ماہ قبل شہر منتقل ہوگیا تھا اور اس نے اپنے رشتہ داروں کیلئے ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔ اچانک کل رات اس کی مشتبہ موت سے شکوک و شبہات کا پولیس نے اظہار کیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT