Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / تین مورتی چوک کا نام تبدیل ‘اسرائیلی شہر حیفہ سے موسوم

تین مورتی چوک کا نام تبدیل ‘اسرائیلی شہر حیفہ سے موسوم

نئی دہلی ۔ 14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی تین مورتی چوک کا نام تبدیل کر کے اسے اسرائیلی شہر حیفہ سے موسوم کردیا گیا ہے ۔ ایک سال قبل اس منصوبہ کو این ڈی ایم سی کی جانب سے روک دیا گیا تھا ۔ یہ اعلان وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کے مجوزہ دورہ ہند کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ تین مورتی روڈ اور چوک کو حیفہ سے موسوم کرنے کی تجویز مجلس بلدیہ حیدرآباد نے وزیراعظم نریندر مودی کو گذشتہ سال اُن کے مجوزہ دورہ اسرائیل کے موقع پر پیش کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT