Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / تین نکسلائٹس انکاؤنٹر میں ہلاک

تین نکسلائٹس انکاؤنٹر میں ہلاک

رائے پور۔26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) تین نکسلائٹس جن پر نقد انعام رکھا گیا تھا‘ چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع راجنندگاؤں کے جنگل میں سیکورٹی فورسیس کے ساتھ بندوق کی لڑائی میں ہلاک ہوگئے ۔ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت اگروال نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ جھڑپ گذشتہ رات 10بجے موضع کوپن کڈکا کے جنگل میں پیش آئی جب سیکورٹی فورسیس کی مشترکہ ٹیم ماؤنوازوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔انڈو تبتن بارڈر پولیس اور ڈسٹرکٹ فورس کے مشترک اسکواڈ نے یہ آپریشن ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 200کلومیٹر کے فاصلہ پر مان پور کے داخلی علاقوں میں شروع کیا ۔ طلایہ گرد ٹیم کا انتہا پسندوں سے سامنا ہوا اور انکاؤنٹر میں 3ماؤنواز ہلاک ہوگئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT