Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تین وزارتوں کیلئے 25 فیصد بجٹ مختص

تین وزارتوں کیلئے 25 فیصد بجٹ مختص

حیدرآباد۔14مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے بجٹ میں وافر حصہ حاصل کرنے والوں میں چیف منسٹر کے تحت موجود محکمہ جات جن کے وزارتی قلمدان خود چیف منسٹر کے پاس ہیں کے علاوہ دو دیگر وزارء ہیں جنہیں ریاستی محکمہ فینانس جملہ بجٹ کا 25فیصد حصہ حوالے کردیا۔ ریاستی حکومت نے گذشتہ یوم 1لاکھ 49ہزار 646 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بجٹ کا 25فیصد حصہ جو35ہزار کروڑ سے متجاوز ہوتا ہے وہ ان اداروں اور محکمہ جات کے حصہ میں آیا ہے جو وزارتیں راست چیف منسٹر کے تحت ہیں یا جس وزارت کا قلمدان چیف منسٹر کے بھانجے مسٹر کے ہریش راؤ کے پاس موجود ہیں یا پھر مسٹر کے ٹی راما راؤ کے پاس موجود قلمدانو ںکاہے جو مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند ہیں۔ ریاستی حکومت کا 25فیصد بجٹ کا حصہ صرف تین وزارتوں کے حصہ کے طور پر مختص کیا گیا ہے ان وزارتوں کی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہوسکتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ٹی ہریش راؤ کے پاس موجود قلمدان میں چیف منسٹر کے خوابوں کا منصوبہ وزارت آبپاشی کے تحت چلائے جانے والا منصوبہ مشن کاکتیہ و دیگر امور کی انجام دہی کے لئے یہ بجٹ کافی ہوجائے گا ۔ اسی طرح حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس میں 7000ہزرا کروڑ ریاستی وزارت بلدی نظم و نسق کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا انکشاف گذشتہ یوم بجٹ تقریر کے دوران ہوا جب مسٹرکے ٹی راما راؤ کے پاس جو قلمدان موجود ہیں ان کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ انہیں بھی وافر بجٹ فراہم کیا گیا ہے ۔ ان کے پاس وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی‘ بلدی نظم و نسق‘ وزارت صنعت و تجارت کے قلمدان موجود ہیں اسی طرح چیف منسٹر کے منصوبہ مشن بھگیریتا کیلئے جاریہ سال بجٹ میں 3000 کروڑ کی تخصیص عمل میں لائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT