Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / تین کمسن بچے کھائی میں گر کر ہلاک

تین کمسن بچے کھائی میں گر کر ہلاک

اننت پور 23 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) ایک کسان خاندان کی دو لڑکیوں سمیت تین کمسن بچے آج ایک کھائی میں گرگئے اور ہلاک ہوگئے ۔ یہ کھائی ان کے کھیتوں کے قریب اننت پور ضلع کے پٹاپرتی منڈل میں واقع ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ آج اتوار کی تعطیل تھی اس لئے کیشولو اور رادھما کے بچے 9 سالہ گنیش اور 13 سالہ جئے شری اور 11 سالہ جئینتی اپنے والدین سے ملاقات کیلئے کھیتوں کو گئے ۔ تجسس کے مارے یہ لوگ کھائی دیکھنے گئے جب کھیتوں میں پانی تھا ۔ یہاں وہ پھسل کر کھائی میں جا گرے ۔ وزیر پلے رگھوناتھ ریڈی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT