Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / تیواری اور اوجھا کا بہترین مظاہرہ ،انڈیا اے 304/6

تیواری اور اوجھا کا بہترین مظاہرہ ،انڈیا اے 304/6

برسبین ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان منوج تیواری (83) اور نمن اوجھا (82 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت انڈیا اے نے آسٹریلیا اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن 304/6 بنالئے۔ انڈیا اے نے ابتدائی تین ٹاپ بیٹسمین افتتاحی سیشن میں ہی صرف 43 رنز کے عوض کھو دیئے لیکن تیواری اور اوجھا نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو مستحکم موقف تک پہنچایا۔ جیون جیوت سنگھ نے بھی 56 رنز بنائے۔ تیواری نے جیون جیوت کی مدد سے چوتھی وکٹ کی رفاقت میں 134 رنز جوڑے۔ تیواری جس وقت آؤٹ ہوئے، ٹیم کا اسکور 191/5 تھا۔ انہوں نے 118 گیندوں میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگا۔ اوجھا نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے 304/6 تک پہنچایا۔ انہوں نے پہلے کرون نائر (26) کے ساتھ 63 رنز جوڑے۔ اس کیساتھ دھول کلکرنی (12 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر 50 رنز بنائے۔ قبل ازیں تیواری کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط لگ رہا تھا کیونکہ رابن اُتھپا (23) اور لوکیش راہول (15) پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ آسٹریلیا اے کے کٹنگ ، مارش اور لیگ اسپنر کیمرون بوائس نے فی کس 2 وکٹ حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT