Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / تیونسی عجائب گھر پر حملہ دہشت گردی ہے: حماس

تیونسی عجائب گھر پر حملہ دہشت گردی ہے: حماس

تیونس۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تیونس میں باردو عجائب گھر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل ہونے والے اس حملے میں کم سے کم 20افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حماس نے ایک بیان میں کہاکہ تیونس میں عجائب گھر پر حملہ اور بے گناہ ش

تیونس۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تیونس میں باردو عجائب گھر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل ہونے والے اس حملے میں کم سے کم 20افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حماس نے ایک بیان میں کہاکہ تیونس میں عجائب گھر پر حملہ اور بے گناہ شہریوں کی جانوں کا ضیا دونوں قابل مذمت ہیں۔ فلسطینی عوام دہشت گردی کے اس واقعے پر تیونسی قوم کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ دہشت گردی قرار دے رہی ہے۔ حماس نے مارے جانے والے تیونس اور دوسرے غیر ملکی شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تیونس کے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT