Wednesday , December 12 2018

تیونس: قتل میں عدم ملوث جہادیوں کیلئے عام معافی

تونیس ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے صدر منصف مرزوقی نے ہتھیار پھینکنے اور کسی کے قتل میں ماخوذ نہ کئے جانے والے جہادیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے الجزائر کی سرحد کے نزدیک واقع جبل الشعانبی کے علاقے کا دورہ کیا جہاں تیونسی سکیورٹی فورسزالقاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے فوجیوں سے خطاب میں کہا ، ’’ہم نے سکیورٹی کونسل کے گزشتہ اجلاس میں ان لوگوں کو معافی دینے اور ان کیلئے مصالحتی قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا جن کے ہاتھ خون سے رنگے نہ ہوں۔ ان کیلئے اب بھی ہمارے عوام میں جگہ ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT