Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تیونس میں جھڑپیں ، پولیس کے 3 اور ایک جہادی جنگجو ہلاک

تیونس میں جھڑپیں ، پولیس کے 3 اور ایک جہادی جنگجو ہلاک

تیونس ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کی پولیس کے 3 ملازمین اور ایک مشتبہ جہادی جنگجو اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ملک کے وسطی علاقہ میں جہادیوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔ وزارت داخلہ کے بموجب قومی گارڈس نے سحر کے وقت گھات لگا کر دو دہشت گردوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی کیونکہ اسے اطلاع ملی تھی کہ یہ لوگ کارروائی کرنے والے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان محمد علی اروئی نے کہا کہ حملوں آوروں کی فائرنگ سے کم از کم 2 پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ جہادی جنگجو ان ہلاکتوں کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ میں کم از کم ایک جہادی جنگجو ہلاک ہوگیا۔ تیونس میں بنیاد پرست اسلام پسندوں کا صدر زین العابدین بن علی کی برطرفی کے بعد عروج دیکھا جارہا ہے۔ کئی فوجی اس وقت سے اب تک جہادیوں کے حملوں میں ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ زین العابدین کو 2011ء میں برطرف کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT