تیونیشیا میں محمد بن سلمان کے دورہ کے خلاف احتجاج

تیونس ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تیونشین یونینس اور سیول سوسائٹی گروپس سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ہیں کیونکہ صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ولیعہد کے ملوث ہونے پر اب کوئی شبہات باقی نہیں رہے جس سے ان کی نیک نامی متاثر ہوئی ہے۔ تیونیشیا کی حکومت کے بیان کے مطابق محمد بن سلمان منگل کے روز کئی گھنٹے یہاں توقف کریں گے جو دراصل ایک علاقائی دورہ کا حصہ ہے تاہم صدر کے دفتر سے مزید تفصیلات بتائی نہیں گئیں لہٰذا پیر کے روز نیشنل یونین آف تیونیشین جرنلسٹس، متعدد این جی اوز اور سیول سوسائٹیاں محمد بن سلمان کے دورہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ منگل کے روز بھی متعدد اسٹوڈنٹس باڈیز نے تیونس اور اسفاکس نامی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT