Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تیگلہ کرشنا ریڈی کی پون کلیان سے ملاقات

تیگلہ کرشنا ریڈی کی پون کلیان سے ملاقات

تلگو دیشم کے حق میں مہم اور مثبت نتائج پر تلگو دیشم رکن اسمبلی کا اظہار تشکر

تلگو دیشم کے حق میں مہم اور مثبت نتائج پر تلگو دیشم رکن اسمبلی کا اظہار تشکر

حیدرآباد۔/23مئی، ( سیاست نیوز) تلگودیشم رکن اسمبلی مہیشورم مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے آج فلم اداکار پون کلیان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے پون کلیان سے ملاقات کے دوران اُن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پون کلیان کی ان کے حلقہ اسمبلی میں عوام سے ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے پون کلیان سے اظہار تشکر کیا ہے کیونکہ پون کلیان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں تلگودیشم پارٹی کے حق میں جو مہم چلائی تھی اس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اسے پورا کرنے کیلئے وہ حتی الامکان کوشش کریں گے۔ مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے بتایا کہ تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے وہ اپنے حلقہ اسمبلی کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کروانے کے علاوہ عوام کو برائیوں سے پاک معاشرہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے بتایا کہ وہ ان علاقوں سے اچھی طرح واقف ہیں چونکہ ان علاقوں میں ترقیاتی کام اس وقت ہوئے تھے جب وہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے پہلے میئر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے وہ حکومت کی توجہ مبذول کروائیں گے اور ضرورت پڑنے پر حکومت کے خلاف جدوجہد سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT