Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ت2023 تک  ٹی بی کے خاتمہ کا نشانہ ‘ وزیر صحت

ت2023 تک  ٹی بی کے خاتمہ کا نشانہ ‘ وزیر صحت

حیدرآباد 23 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں ٹی بی کو 2023 تک ختم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ مرکزی حکومت ملک میں ٹی بی کو 2025 تک ختم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے لیکن ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں اس لعنت کے خاتمہ کیلئے 2023 کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ وزیر صحت کے حوالہ سے ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ٹی بی ادویات کی یومیہ سربراہی کے پروگرام کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی بی کی ادویات مریضوں میں اب تک ایک دن کے وقفہ سے تقسیم کی جاتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT