Tuesday , December 11 2018

ت40تولے طلائی زیورات کا سرقہ

حیدرآباد ۔ 18 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی معراج کالونی میں پیش آئے سرقہ کی سنگین واردات میں 40 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے بموجب مسٹر ظہور الحق جو این آر آئی ہیں کے مکان میں رات دیر گئے سارقین قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوگئے اور وہاں پر موجود طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ مکان میں مقیم تمام افراد محو خواب تھے جس کا فائدہ اٹھا کر سارقین نے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ آج مکان سے طلائی زیورات غائب ہونے پر ظہور الحق نے ہمایوں نگر پولیس میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس واردات میں 40 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT