Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ۔ مارٹینا جوڑی کو سنسناٹی ماسٹرس میں شکست

ثانیہ۔ مارٹینا جوڑی کو سنسناٹی ماسٹرس میں شکست

ٹائیپی کی چان بینیس سیمی فائینلس میں بہترین کھیل کے ساتھ فائنل میں داخل
سنسناٹی ۔ 23؍ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام)  ویسٹرن اور سدرن اوپن میں ہندوستانی مہم بالآخر آج ختم ہوگئی جب اس کے ڈبلز سیمی فائنلز کے تینوں سیٹس میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی کو شکست ہوگئی ۔ اول درجہ  ہند ۔ سوئیس جوڑی کو تایئیپی کی دو پہنوں ہاؤ۔ چنگ چان اور ینگ ۔ جان نے 27 لاکھ ایک ہزار 240 امریکی ڈالر کے سنسناٹی ماسٹرس کے لئے کھیلے گئے ایک گھنٹہ 14 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 4-6, 6-0, 6-10 سے شکست دے دی ۔ ابتدائی مقابلہ میں چان بہنوں نے ثانیہ اور مارٹنا کے خلاف تین کے مقابلے چار بریک پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے میچ پر اپا تسلط قائم کرلیا تھا ۔ لیکن عالمی سطح پر پہلے مقام کی حامل ثانیہ ۔ ہنگس جوڑی نے دوسرے سیٹ میں طاقتور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقف مستحکم کیا ۔ انہوں نے تین بریک پوائنٹس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کو فیصلہ کن بنا دیا ۔ تاہم تیسرے سیٹ میں ثانیہ اور مارٹینا ‘ دوسرے سیٹ میں جب کھیل برقرار نہیں رکھ سکیں ۔ اس کامیابی کے بعد چان بہنیں اب 1-1 کے ساتھ ہند سوئیس جوڑی مساوی ہوگئی ہیں۔ اس سال کے اوائل کے دوران  ان دو بہنوں کو ٹورنٹو میں ثانیہ ۔ مارٹینا جوڑی سے شکست ہوئی تھی ۔ قبل ازیں لینڈر پیس اور روہن بوپنا بھی منس ڈبلز میں اپنے متعلقہ ساجھیداروں کے ساتھ شکست کے بعد اس ٹورنمنٹ سے خارج ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT