Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور بلیک کی جوڑی کو فائنل میں شکست

ثانیہ اور بلیک کی جوڑی کو فائنل میں شکست

چینی و تائیوانی جوڑی نے بی این پی پریباس خطاب جیت لیا

چینی و تائیوانی جوڑی نے بی این پی پریباس خطاب جیت لیا
انڈین ویلس 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی ساتھی کارا بلیک کو بی این پی پریباس اوپن کے وومنس ڈبلس فائنل میں تائیوان کی ہسیہ سو وئی اور چین کی پینگ شوئی کے مقابلے میں شکست ہوگئی ہے ۔ تائیوانی و چینی جوڑی نے فائنلس میں اپنا بہترین ریکارڈ برقرار رکھا ہے اور اس نے ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی کے خلاف 7 – 6 , 6 – 2 سے کامیابی درج کی ہے ۔ اب تک یہ جوڑی مسلسل گیارہ میچس میں کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے ۔ کامیابی کے بعد تائیوانی کھلاڑی ہسیہ نے کہا کہ ہم یہاں مسلسل کامیابیوں کا ریکارڈ بنانے نہیں آئے ہیں۔ جو کچھ بھی ہے ہم صرف ہر میچ میں کامیابی پر توجہ دیتے ہیں اور اس کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح ان کے ذہن میں کامیابیوں کا ریکارڈ بنانے کی بات نہیں ہوتی ۔

جب ہم فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہیں تو ہم اس تعلق سے زیادہ دباؤ نہیں لیتے ۔ ہم ہر پوائنٹ حاصل کرنے پر توجہ دیتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی کی اصل وجہ ہے ۔ تائیوانی و چینی جوڑی کو حالانکہ پہلے سیٹ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑآ تھا اور یہ سیٹ ایک گھنٹہ تک چلا تھا تاہم دوسرے سیٹ میں اس جوڑی نے 4 – 0 کی سبقت حاصل کرلی تھی ۔ اس وقت ان کی سرویس بریک ہوئی تھی لیکن بعد میں پھر اس جوڑی نے اپنی گرفت مضبوط بنالی اور آخری دوگیمس میں کامیابی کے ساتھ خطاب جیت لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیٹ میں ہمیں کافی مشکل ہوئی تھی اور ثانیہ و بلیک کی جوڑی بھی بہترین ٹیم ہے ۔ خاص طور پر بلیک کو کافی تجربہ ہے جس سے ہمیں زبردست دباؤ کا سامنا تھا تاہم ہم خوش ہیں کہ ہمیں کامیابی ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT