Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور بوپنا جوڑیاں کوارٹر فائنلس میں داخل

ثانیہ اور بوپنا جوڑیاں کوارٹر فائنلس میں داخل

نئی دہلی۔ 18اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل کھیلے جارہے سنسناتی اوپن میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کوارٹر اور سیمی فائنلز میں داخل ہو چکے ہیں۔ مردوں کے ڈبلز مقابلے میں روہن بوپنا اور انکے کروشیائی ساتھی کھلاڑی ایوان ڈوڈیک نے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی جیسا کہ اس جوڑی نے جان سیباسٹین کیبل اور فابیو فوگنینی کو 5-7 ‘7-5‘10-8 سے شکست دی۔بو پنا جوڑی کو گزشتہ ہفتے مونٹریال ماسٹرز کے فائنل میں شکست ہوئی تھی لیکن اس مقابلے میں پوپنا جوڑی نے بہتر مظاہرہ کیا لیکن انہیں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایک گھنٹہ اور 48 منٹ تک جدوجہد کرنی پڑی۔دریں اثناء خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی شیوپنگ نے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرلی ہے ثانیہ جوڑی نے اپنا مقابلہ 6-3‘ 6-7 ‘ 10-8 سے اپنے نام کیا۔

TOPPOPULARRECENT