Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور بوپنا جوڑی کو مکسڈ ڈبلس میں شکست

ثانیہ اور بوپنا جوڑی کو مکسڈ ڈبلس میں شکست

لندن۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لئے ومبلڈن میں مکسڈ ڈبلس کے لئے مایوس کن دن رہا جیسا کہ ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شکست برداشت کرنا پڑا۔ سرفہرست ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی کھلاڑی آئیون ڈوڈگ کو دوسرے رائونڈ میں نیل اسکوپ سکی اور آنا سمتھ کے خلاف 6-4, 3-6, 5-7 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ دریں اثناء بوپنا اور ان کی آسٹریلیائی ساتھی کھلاڑی انستسیا روڈینووا کو جان سبسیٹن اور ماریانہ ڈیکو کے خلاف تیسرے مرحلہ کے مقابلہ میں 7-6, 6-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ثانیہ جوڑی کے لئے یہ مقابلہ اس لئے بھی حیران کن شکست ثابت ہوا کیوں کہ اس جوڑی نے نہ صرف مقابلہ کا بہترین آغاز کیا بلکہ پہلا سٹ آسانی سے اپنے نام بھی کرلیا تھا۔ بعدازاں دوسرے سٹ میں شکست کے بعد فیصلہ کن اور تیسرے سٹ میں 3-0 کی سبقت بھی حاصل کرلی تھی جس کے بعد وہ مقابلہ پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھ پائی۔ دوسرے مقابلہ کے دوران بوپنا جوڑی نے پہلے سٹ میں حریف جوڑی کے ہم پلہ مقابلہ کیا لیکن متواتر 5 از خود غلطیوں کے باعث انہیں مقابلہ پر اپنی گرفت گنوانی پڑی۔ ثانیہ مرزا جنہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 اور 2012 ء میں فرینچ اوپن جبکہ 2014 ء میں بونو سوریس کے ساتھ یو ایس اوپن خطاب جیتا تھا لیکن وہ ومبلڈن میں کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT