Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ اور بوپنا سنسناٹی سے باہر

ثانیہ اور بوپنا سنسناٹی سے باہر

سنسناٹی۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوںکے ساتھ شکست کے بعد باہر ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی ٹورنمنٹ میں ہندوستانی مہم کا بھی اختتام ہوگیا ہے ۔خاتون ڈبلز کے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور چین کی پینگ شوائی کی چوتھی سیڈ جوڑی کو چینی تائپی کی سیح سو ویئی اور مونیکا نکولیسکو کی غیر سیڈ جوڑی نے 6-4، 7-6 سے شکست دی۔چوتھی سیڈڈ جوڑی نے ایک گھنٹے 33 منٹ تک جد و جہد کی اور کوئی دوہری غلطی نہیں کی۔بوپنا اور ان کے ساتھی کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کو کوارٹر فائنل میچ میں برازئل کے مارسیلو میلو اور پولینڈ کے لوکاس کبوت کی جوڑی نے 6-1، 6-7، 10-7 سے شکست دی۔بوپنا جوڑی نے متواتر دوسرے میچ میں سوپر ٹائی بریک کھیلا لیکن وہ اس مرتبہ چیلنج برداشت نہ سکے۔

TOPPOPULARRECENT