Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کا سیمی فائنل میں ہنگس جوڑی سے مقابلہ

ثانیہ جوڑی کا سیمی فائنل میں ہنگس جوڑی سے مقابلہ

نیویارک۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار شوآئی پینگ نے فاتحانہ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے یوایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے خاتون کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہند۔ چینی چوتھی سیڈ جوڑی نے خاتون کے ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں ٹیمیا بابوس اور آندریا لاواکووا کی جوڑی کو راست سٹوں میں 7-6، 6-4 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنالی ہے ۔ پانچویں سیڈ ہنگری۔چیک کھلاڑی کے خلاف ہندوستانی ۔چینی کھلاڑی کامقابلہ ایک گھنٹے 56 منٹ طویل رہا۔ اسے ثانیہ کی اس سال گرانڈ سلیم میں اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی کہا جاسکتا ہے کیونکہ وہ آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن کے تیسرے راونڈ میں ہی باہر ہوگئی تھیں جبکہ فرنچ اوپن میں تو وہ پہلا ہی راونڈ کا سامنا نہیں کرسکی تھیں۔ ثانیہ ۔شوائی کے سامنے حالانکہ اب فائنل میں پہنچنے کیلئے مشکل چیلنج ہوگا جہاں وہ اپنی سابق جوڑی دار اور دوسری سیڈ مارٹینا ہینگس اور ینگ جان چان سے مقابلہ کریں گی۔ ومبلڈن میں بھی ثانیہ کو ہنگس نے شکست دی تھی ایسے میں اس مرتبہ انہیں چوکس رہنا ہوگا ۔ ثانیہ ہی گرانڈ سلام میں ہندوستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ثانیہ2016 میں نمبر ون رہی تھیں اور انہوں نے آٹھ مرتبہ خطاب جیتے تھے جس میں سے پانچ انہوں نے ہنگس کے ساتھ جیتے ہیں لیکن ان سے الگ ہونے کے بعد سے وہ درجہ بندی میں بھی پھسل کر نویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ اب تک کوئی بڑا خطاب وہ اپنے نام نہیں کرسکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT