Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کا سیمی فائنل میں ہنگس جوڑی سے شکست

ثانیہ جوڑی کا سیمی فائنل میں ہنگس جوڑی سے شکست

بیجنگ۔7 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور انکی ساتھی کھلاڑی پینگ شوائی کو یہاں چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں خاتون ڈبلز سیمی فائنل میںسابق ساتھی سوئزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز اور چینی تائیپی کی ینگ جان چان کی ٹاپ سیڈ جوڑی کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 6-2,1-6,5-10 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ثانیہ اور شوائی ٹورنمنٹ میں بطور تیسری سیڈ جوڑی کے طور پر شرکت کررہی تھیں۔ قبل ازیں ہند۔ چینی جوڑی نے کوارٹر فائنل مقابلے میں قطرینہ سینایوواکا اور باربورا سٹراکیوا کی پانچ سیڈ جوڑی کو سخت مقابلہ میں 6-4، 2-6 ،7-10 سے سوپر ٹائی بریکر میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرلی تھی۔ہنگس ۔ چان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں گیبریلا ڈابروسکری اور چھو فیان کی جوڑی کو راست سٹوں میں 3-6،2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT