Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست‘ ہندوستان کی مہم ختم

ثانیہ جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست‘ ہندوستان کی مہم ختم

نیویارک۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کا رواں سیزن گرانڈ سلام حاصل کرنے کا خواب ایک مرتبہ پھر شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں خاتون ڈبلز سیمی فائنل میں ان کی شکست کے ساتھ ٹورنمنٹ میں ہندوستانی مہم کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ثانیہ اور چین کی شوائی پینگ کی چوتھی سیڈ جوڑی نے جد وجہد کرتے ہوئے جیت کے ساتھ خاتون ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا لیکن دوسری سیڈ سوئٹرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور ینگ جان چان کی جوڑی کے خلاف 4۔6۔ 4۔6 سے راست سٹوں میں شکست کا سامنا کرتے ہوئے انہیں آخری چار دعویداروں کی صف سے باہر ہونا پڑا۔ سابق جوڑی دار ہنگس کے ساتھ 16 مہینے تک گرانڈ سلام سمیت14 خطابات حاصل کرنے والی ثانیہ نے اپنی چینی جوڑی شوائی کے ساتھ میچ میں شروعاتی برتری بنائی لیکن وہ سوئس ۔ تائپی جوڑی کے سامنے اس کا فائدہ نہ اٹھا سکیں اور ایک گھنٹے 26 منٹ میں ان کا چیلنج ختم ہوگیا۔ ثانیہ۔ شوائی ہاتھ آئے 10 موقعوں میں سے صرف دو میں مخالف جوڑی کی سروس بریک کرسکیں۔دوسری جانب ہنگس ۔ چان نے سات میں سے چار مرتبہ ہندوستانی۔ چینی جوڑی کی سروس بریک کی اور فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ انہوں نے میچ میں44 ونرس بھی لگائے جبکہ ثانیہ۔شوائی نے22 ونرس لگائے ۔ فائنل میں اب ہنگس۔ چان خطاب کے لئے لوسی رادیکا اور کیٹرینا سنیاکوف کی ساتویں سیڈ جوڑی سے مقابلہ کریں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT