Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جیت رہی ہو تو مجھے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے: شعیب ملک

ثانیہ جیت رہی ہو تو مجھے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے: شعیب ملک

ابوظہبی ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پانچ برس بعد پاکستان کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے میدان میں اترتے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شعیب کا کہنا ہے کہ ان کی اس کارکردگی کے پیچھے کسی حد تک وہ دباؤ بھی ہے جو وہ ان کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے محسوس کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کرنے کے بعد میڈیا سے اظہار خیال کے دوران شعیب نے کہاکہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ صحت مند مسابقت کرتے ہیں اور انھیں اپنی بیگم کی کارکردگی پر فخر ہے۔ اس سوال پر کہ ثانیہ نے اس سال سات خطابات جیتے ہیں اور اس تناظر میں وہ خود سے کس طرح کی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہیں؟ انھوں نے ازراہ مزاح کہا کہ ’ کاش میں بھی کوئی انفرادی کھیل کھیل رہا ہوتا کیونکہ اس میں آپ ہر فیصلہ خود کرتے ہیں‘۔شعیب نے کہا کہ ٹینس کے کورٹ پر ثانیہ کی عمدہ کارکردگی ان کیلئے حوصلے کا کام کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT