Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ لڑکیوں کو ٹینس کی طرف راغب کرنے کوشاں

ثانیہ لڑکیوں کو ٹینس کی طرف راغب کرنے کوشاں

نئی دہلی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ’ٹینس کوئن‘ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان و پاکستان سمیت برصغیر میں نوجوان لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ کرکٹر شعیب ملک سے پانچ برس قبل شادی کرنے والی ثانیہ ہندوستان کے ساتھ پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’’می

نئی دہلی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ’ٹینس کوئن‘ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان و پاکستان سمیت برصغیر میں نوجوان لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ کرکٹر شعیب ملک سے پانچ برس قبل شادی کرنے والی ثانیہ ہندوستان کے ساتھ پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’’میں اور میرے شوہر غیرمعمولی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، میں اپنے کھیل سے صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنا چاہتی ہوں، مجھے ایسا کرکے خوشی ہوگی، اب لڑکیاں اس کھیل میں کیریئر بنانے کا سوچ رہی ہیں‘‘۔ ایک سوال پر ثانیہ نے کہا کہ ’’میں نے انجری مسائل کے سبب خود کو ڈبلز کامپٹیشن تک محددو کرلیا اور میرا ہدف ویمنس ڈبلز میں گرانڈ سلام ٹرافی کا حصول ہے جس کیلئے کوششں جاری رکھی ہوئی ہوں ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT