ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن سے دستبردار

حیدر آباد ۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے میں تکلیف کے باعث آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لیں گی۔ امکان ہے کہ انہیں مکمل صحتیابی کیلئے آپریشن کروانا پڑے گا۔ یاد رہے کہ انہوں نے سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں ویمن ڈبلز خطاب جیتا تھا لیکن دائیں پیر میں تکلیف نے انہیں آئندہ ماہ ہونے والے گرانڈ سلام ٹورنمنٹ میں شرکت سے محروم کردیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے عزم ظاہر کیا کہ وہ راجر فیڈرر کی طرح کھیل میں دوبارہ قدم رکھیں گی کیونکہ چلنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھیل کے دوران تکلیف ہوتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT