Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پرعزم

ثانیہ مرزا ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پرعزم

حیدر آباد۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں برس ہونے والے ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنے کا عزم کر لیا۔ وہ 2006 ء سے ہر میگا ایونٹ میں میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ انڈو نیشیا میں اگست میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی کہانی مختلف نہیں ہوگی تاہم اس ہدف کو یقینی بنانے کیلئے انہیں گھٹنے کی تکلیف سے بر وقت صحتیاب ہونا پڑے گا۔ثانیہ نے یہاں میکس پوپا کے گواکٹیو ہیلتھ انشورنس کے تقریب رونمائی میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے رواں سیزن اپنے پروگرام کے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT