Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ثانیہ مرزا تلنگانہ کی برینڈ ایمبیسڈر

ثانیہ مرزا تلنگانہ کی برینڈ ایمبیسڈر

حیدرآباد 22 جولائی (پی ٹی آئی) ہندوستانی ٹین اسٹار ثانیہ مرزا کو آج تلنگانہ کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔ صنعتی انفراسٹرکچر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر جیئش رنجن نے کہاکہ وہ ثانیہ مرزا ملک اور بیرون ملک نئی ریاست (تلنگانہ) کے مفادات کو فروغ دیں گی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے صنعتکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ ایک

حیدرآباد 22 جولائی (پی ٹی آئی) ہندوستانی ٹین اسٹار ثانیہ مرزا کو آج تلنگانہ کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔ صنعتی انفراسٹرکچر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر جیئش رنجن نے کہاکہ وہ ثانیہ مرزا ملک اور بیرون ملک نئی ریاست (تلنگانہ) کے مفادات کو فروغ دیں گی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے صنعتکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ ایک نشست میں ثانیہ مرزا کو تلنگانہ برینڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے تقرر کا مکتوب اور ایک کروڑ روپئے کا چیک حوالہ کیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ’’تلنگانہ، ثانیہ مرزا پر فخر کرتا ہے جو ایک حقیقی حیدرآبادی ہیں۔ بین الاقوامی ٹینس میں اب وہ پانچویں مقام پر ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ پہلے مقام پر پہنچ جائیں۔ اس موقع پر چیف سکریٹری راجیو شرما اسپیشل سکریٹری (صنعتیں) کے پردیپ چندرا اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT