Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا زکے گھٹنے میں درد، ایک ماہ تک ٹینس سے دور

ثانیہ مرزا زکے گھٹنے میں درد، ایک ماہ تک ٹینس سے دور

ممبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہیں اور جلد ہی فیصلہ کریں گی کہ اس کے لیے سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ثانیہ نے گزشتہ رات انڈین اسپورٹس آنرس ایوارڈز کے موقع پر کہا’’ یہ ہمارے لئے مشکل سال رہا، جس میں میری جوڑی دار زخمی ہوتے رہے لیکن اب میں بھی گھٹنے کی چوٹ کے مسائل سے دوچار ہوں۔ میں تقریبا ایک ماہ کے لئے ٹینس سے دور ہوں گی۔ مجھے دو ہفتوں تک آرام کرنا ہے، میں کوشش کر رہی ہوں اور مجھے یہ دیکھنا ہوگا کہ مجھے سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔ مجھے تھوڑا مسئلہ ہے ۔انہوںنے کہا، لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میں پھر بھی سب سے سرفہرست 10 کے قریب رہی اس لئے میںجاریہ سال کی کارکردگی سے مطمئین ہوں۔ ملک کی سب سے سرفہرست ویمن کھلاڑی ثانیہ نے سال کا آغاز نمبر ایک درجہ بندی کے ساتھ کیاتھا،تاہم وہ آخر میں 9 ویںنمبر پرر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT