Sunday , February 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا سرفہرست 10 کھلاڑیوں سے باہر

ثانیہ مرزا سرفہرست 10 کھلاڑیوں سے باہر

لندن ۔7نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے کی نئی ڈبلزدرجہ بندی میں سرفہرست 10کھلاڑیوں کی صف سے باہر ہو کر بارہویں نمبر جا پہنچیں ہیں۔ یہ مارچ 2014 کے بعد پہلا موقع ہے جب انہیں دس ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہونا پڑا۔ سنگلز درجہ بندی میں کوکو وینڈے ویگھے نے دو درجے ترقی کی بدولت دسویں مقام پر آگئی ہیں۔ کرسٹینا ملاڈینووچ اور سویتلانا کزنیٹسووا ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں جبکہ سیمونا ہالیپ کا نمبرون ایک مقام برقرار ہے۔ مردزمرے کی درجہ بندی میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو ایک درجہ ترقی سے تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ رافل نڈال کی دنیائے ٹینس پر حکمرانی قائم ہے اور راجر فیڈرردوسرے مقام پر موجود ہیں جبکہ ڈومینک تھیئم دو درجے ترقی سے چوتھے اور گریجار ڈیمتروف چھٹے مقام پر فائز ہوگئے۔ رواں ہفتہ پیرس ماسٹرس خطاب حاصل کرنے والے جیک سوک 13 مقامات کی ترقی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔رواں سیزن نمبرایک مقام پر رہنے والے برطانوی اسٹار اینڈی مرے پہلی مرتبہ سرفہرست 10 کھلاڑیوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT