Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ثانیہ مرزا نے ملک کا نام روشن کیا

ثانیہ مرزا نے ملک کا نام روشن کیا

خود نوشت سوانح عمری کی رسم اجراء، شاہ رخ خاں کا تاثر
حیدرآباد۔/13جولائی، ( پی ٹی آئی) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ نے آج یہاں حیدرآباد میںٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خود نوشت سوانح عمری کی رسم اجراء انجام دی جس کا عنوان “Ace Against Odds” ہے۔ شاہ رخ خاں نے کہا کہ حقیقت میں مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی لڑکیوںسے بے حد محبت ہوتی ہے، ہماری خواتین کے ساتھ ہماری والہانہ محبت اور ان کا احترام اور عزت ہماری تہذیب ہے ، مجھ پر یقین کیجئے ۔ ہم اس سے بھی زیادہ کارنامے انجام دے سکتے ہیں جیسا کہ عالمی سطح پر ثانیہ مرزا نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 50سالہ شاہ رخ خاں نے رسم اجراء تقریب میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ ثانیہ مرزا کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، آپ کو میں بتاؤں کہ اس دنیا میں خواتین سے زیادہ شاندارکامیابی کسی نے حاصل نہیں کی۔ ثانیہ مرزا ایک رانی ہیں انہوں نے اس ملک کا نام روشن کیا ہے اور اس ملک کو ان پر فخر ہے۔ ہم پی ٹی اوشا، میری کام اور ثانیہ مرزا جیسی شخصیتوں کو یاد رکھیں گے جنہوں نے اس ملک کے بے شمار لڑکوں اور لڑکیوں کی قیادت کی ہے اور اسپورٹس کو اونچا مقام بخشا ہے، میرے پاس اس وقت ثانیہ مرزا کی شان میں مزید کچھ کہنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ اس کتاب کے پبلشر ہارپر کولینس ہیں اور یہ کتاب ملک بھر کے بڑے بک اسٹورس پر دستیاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT