Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا کریر کے بہترین مقام پر پہنچ گئی

ثانیہ مرزا کریر کے بہترین مقام پر پہنچ گئی

نئی دہلی۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی نمبر ایک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے کریر میں ڈبلز کی درجہ بندی میں سب سے بہترین مقام حاصل کرلیا ہے۔ فرنچ اوپن کے اختتام کے بعد جاری کردہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ثانیہ مرزا ڈبلز کے زمرہ میں چھٹے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنی ساتھی کھلاڑی کارا بلیک کے ساتھ رونالڈ گیروس میں کوارٹر فائنلس تک رسائی حاصل کی تھی جس کی بدولت انھیں ڈبلز کی درجہ بندی میں 430 نشانات حاصل ہوئے ہیں جس کی بدولت وہ 8 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT